اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

ولادت كے وقت لڑكى كے بال مونڈنا، اور بال لمبے كرنے كى رغبت سے بال مونڈنا

14248

تاریخ اشاعت : 11-06-2008

مشاہدات : 7055

سوال

ولادت كے وقت يا بعد ميں بال لمبے ہونے كى رغبت سے لڑكى كے بال مونڈنے كا حكم كيا ہے ؟
اور كيا لڑكوں كى طرح ولادت كے بعد ساتويں روز لڑكى كے بال مونڈنا بھى مسنون ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

لڑكے كى طرح ولادت كے ساتويں روز لڑكى كے بال مونڈنا سنت نہيں، ليكن كسى مصلحت كى خاطر جو سائلہ نے بيان بھى كى ہے جب يہ مصلحت صحيح ہو تو اہل علم كا كہنا ہے كہ لڑكى كے بال مونڈنا مكروہ ہے.

ليكن يہ كہا جا سكتا ہے كہ: جب يہ ثابت ہو جائے كہ اس طرح اس كے بال لمبے ہونگے، اور زيادہ گھنے بھى ہونگے تو اس ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ يہ بات معروف ہے كہ ضرورت كے وقت مكروہ كى كراہت ختم ہو جاتى ہے " اھـ

فضيلۃ الشيخ ابن عثيمين .

ماخذ: ديكھيں: مجموعۃ اسئلۃ تھم الاسرۃ المسلۃ صفحہ ( 147 )