اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

مسلسل پيشاب كى بيمارى ميں مبتلا شخص كے ليے نمازيں جمع كرنے كا حكم

سوال

ليٹرين جانے اور استنجاء كرنے كے بعد پيشاب كے قطرے آنے والے شخص كے متعلق شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كا فتوى ہے كہ وہ نماز كا وقت شروع ہونے كے بعد وضوء كرے.
ميرا سوال يہ ہے كہ: اگر مسلمان شخص سفر كى بنا پر نمازيں جمع كرے اور دونوں نمازوں كے درميان اسے پيشاب كے قطرے آ جائيں مثلا اس نے ظہر كى نماز ادا كر لى ليكن نماز عصر كى اقامت ختم ہونے سے قبل يا نماز ظہر كے دوران كسى بھى وقت يعنى نماز عصر سے قبل تو كيا اسے نماز عصر كے ليے دوبارہ وضوء كرنا ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو مسلسل پيشاب كى بيمارى ميں وقفہ نہيں بلكہ ہر وقت پيشاب جارى رہتا ہے اور دوران نماز بھى نہيں ركتا تو وہ اسى وضوء كے ساتھ نماز عصر ادا كر لے اور اسے دوبارہ وضوء نہيں كرنا پڑےگا.

ليكن اگر پيشاب كے تسلسل ميں وقفہ ہوتا ہو اور دونوں نمازوں كے درميان كچھ قطرے پيشاب آ جائيں تو اسے دوبارہ وضوء كرنا ہوگا.

واللہ اعلم.

ماخذ: الشيخ خالد السبت