جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

دلہن کی گاڑی کو پھولوں سے سجانے کا حکم

سوال

کیا رخصتی کے دن دلہن کی گاڑی کو پھولوں سے سجایا جا سکتا ہے؟ بتلاتا چلوں کہ ہمارے ہاں یہ بڑی پرانی عادت ہے، حتی کہ اسے ہمارے ہاں عرف میں شامل کر لیا گیا ہے۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں

پھولوں کے ساتھ دلہن کی گاڑی کو سجانے میں کوئی حرج نہیں، اس لئے کہ ہر کام جائز ہوتا ہےیہاں تک کہ شریعت منع کردے، اور ویسے بھی یہ کام دلہا و دلہن اور انکے اہل خانہ کو خوش کرنے کیلئے بھی معاون ثابت ہوتا ہے، لیکن اس کام میں بھی اسراف سے بچنا چاہئے، کیونکہ فرمانِ باری تعالی ہے:

 وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ  الأعراف/31

ترجمہ: کھاؤ پیو اور اسراف نہ کرو، بیشک اللہ تعالی اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

وا للہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب