منگل 23 جمادی ثانیہ 1446 - 24 دسمبر 2024
اردو

امريكن يونيورسٹى كى تقريب تقسم اسناد ميں شركت كرنا

20094

تاریخ اشاعت : 30-04-2008

مشاہدات : 5142

سوال

امريكن يونيورسٹى كى تقريب تقسيم اسناد ميں شركت كرنے كا حكم كيا ہے، ميں پى ايچ ڈى كا طالب علم ہوں، اور اس سميسٹر ميں فارغ ہو جاؤنگا، اس تقريب ميں شركت كرنا ميرے اختيار پر منحصر ہے، ليكن ڈاكٹريٹ كے سٹوڈنٹ اور مشرف كے ليے اس تقريب ميں شركت كرنا اہم ہے، اس تقريب ميں شركت كرنے والے طلباء كے ليے اور تقريب كے ليے مخصوص جبہ اور ٹوپى پہننا ضرورى ہے، مجھے اس قسم كے لباس كے متعلق تاريخ معلومات نہيں ہيں.

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب شركت اختيارى ہے تو پھر آپ اس ميں شريك مت ہوں؛ تا كہ اس مخصوص لباس كے پہننے ميں كفار كى مشابہت سے بچ سكيں، اور اسى طرح اس تقريب ميں جو برائياں اور خرابياں ہونگى ان سے بھى بچ سكينگے.

اور پھر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان بھى ہے:

ابن عمر رضى اللہ تعالى عنہما بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جس نے بھى كسى قوم سے مشابہت اختيار كى تو وہ انہيں ميں سے ہے "

سنن ابو داود حديث نمبر ( 4031 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے..

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب