الحمد للہ.
اول : سوال میں بیان کی گئي تفصیل کو سچ مانا جائے تو اس میں عبرت اورنصیحت پائي جاتی ہے کہ معصیت اورگناہ گھراورخاندان کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے اوراجتماعیت کو بکھیردیتا ہے اوریہ سب کچھ معصیت اورگناہ کی نحوست ہے ۔
اس لیے ہر مسلمان شخص کو چاہیے کہ وہ ہرقسم کی معاصی اورگناہ سے اللہ تعالی کےسامنے توبہ کرتے ہوئے اس کے ارتکاب سے باز آجائے ۔
دوم : ہمیں اس بہن پر بہت زيادہ تعجب ہے کہ اس نے امام صاحب کے مطالبہ پر طلاق کے اسباب لکھ کردینے سے انکار کردیا ، اسے چاہیے کہ وہ مذکورہ طلب پوری کرتے ہوئے اسباب لکھ دے ، اوراگر وہ لکھ دے گي تو اسے کیا نقصان ہے ؟
سوم : اس ملک میں مسلم کیمونٹی کے سربراہ جس کی کیمونٹی میں بات تسلیم کی جاتی ہے اوروہ ان کےمعاملات نپٹاتا ہے جب وہ یہ دیکھے کہ خاوند اوربیوی کے مابین اصلاح اوران کی ازدواجی زندگی نہیں چل سکتی تووہ خاوند سے بیوی کوخلع لے کر دے گا ۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے اورسب مسلمانوں کے گھروں کو ظاہری اورمخفی فتنوں سے محفوظ رکھے ، اورہم سب کے حالات کی اصلاح فرمائے ، آمین یا رب العالمین ۔
واللہ اعلم .