جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

دورانِ احرام گرمی سے بچنے کیلیے جسم پر پانی بہانا

سوال

کیا احرام والے شخص کیلیے گرمی سے بچنے کیلیے سارے بدن پر پانی بہانا جائز ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر گرمی ہو تو ایک مسلمان گرمی سے بچنے کیلیے اپنے جسم پر پانی بہا سکتا ہے، اس میں عبادت کیلیے جسم میں چستی بھی آئے گی، لیکن نہاتے ہوئے یہ خیال کرے کہ اس کے سر کےبالوں اور جلد کے بالوں میں سے کوئی چیز نہ ٹوٹے۔

اللہ تعالی ہی توفیق دینے والا ہے، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد ، آپ کی آل اور صحابہ کرام پر درود و سلام نازل فرمائے۔.

ماخذ: اللجنة الدائمة للبحوث العلمية والإفتاء ( فتاوى اللجنة 11/184)