اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

جادو اور نجومیوں کاہنوں کی علامتیں اور ہم ان میں کیسے تمیز کرسکتے ہیں۔

21124

تاریخ اشاعت : 07-01-2004

مشاہدات : 9275

سوال

جادوگروں اور دجالوں کو پہچاننا کس طرح ممکن ہے؟
اور وہ لوگ جو کہ قرآن سے علاج کرتے ہیں کیا ان کا مسلمان جنوں سے مدد لینا جائز ہے؟
اور اگر ممکن ہوسکے تو معیشت کی تنگی اور فقر سے بچاؤ کے لئے وہ دعائیں جو کہ نبی صلی اللہ علیہ سے ثابت ہو مجھے ارسال کردیں۔ اور اگر ممکن ہوسکے تو وہ جادو جو فقر کے لئے کیا جاتا ہے اسکے متعلق بھی بتائیں اور اس سے نجات کیسے حاصل کی جاسکتی ہے۔؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


جادوگر اور دجال (جو کہ کذب بیانی سے کام لے از مترجم) انہیں کئی امور سے پہچانا جاسکتا ہے ان میں اہم یہ ہیں:

علم غیب کا دعوی کرنا- اگرچہ وہ اسکی صراحت نہ بھی کرے لیکن آپ اسے ایسے غیبی معاملات کی خبر دیتے پائیں گے جو کہ سب دھوکہ اور جھوٹ ہونگے اور بعض اوقات ان میں سے بعض میں سچ ہوگا لیکن وہ اکثریت میں جھوٹا ہوگا لیکن اس تھوڑے سے سچ کے سبب وہ جھوٹ عدم استقامت رواج پائے گا تو آپ انہیں اطاعت کرنے میں حریص نہیں دیکھیں گے۔

اور وہ خاص کر جھوٹ اور ان معاملات میں جو کہ عورتوں کے ساتھ خاص ہیں میں ظاہر ہوجائیں گے جبکہ ان میں سے اکثر عورتوں کے ساتھ حرام کاموں کا ارتکاب کرتے ہیں مثلا ان سے تنہائی میں ملنا اور علاج کے بہانے انہیں چھونا اور پکڑنا۔

الشیخ سعد الحمید۔

اور نجومیوں اور جادوگروں کی علامات یہ ہیں کہ۔

وہ جو شخص ان پاس جائے اسے اسکی ماں کا نام پوچھتے ہیں اور وہ کثرت سے دھونی اور عجیب قسم کے مواد استعمال کرتے ہیں۔

اور بعض اوقات قرآن کو نجاست اور حیض کے خون سے لکھتے ہیں اور غیر اللہ کے لئے ذبح کرنا طلب کرتے ہیں اور بڑی بڑی انگوٹھیاں استعمال کرتے ہيں۔

اور بعض اوقات غسل جنابت بھی نہیں کرتے اور عجیب وغریب کلمات لکھتے اور نشان اور طلسماتی چیزیں استعمال کرتے ہيں۔

اور بعض اوقات شروع شروع میں اس شخص کر دھوکہ دینے کے لئے قرآن پڑھتے ہیں۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں انکے ہتھکنڈوں اور شر سے بچائے یقینا وہ بہتر حفاظت کرنے والا اور ارحم الراحمین ہے۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب