اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

دوران حمل بچے کودودھ پلانا

21203

تاریخ اشاعت : 26-04-2004

مشاہدات : 8481

سوال

میں اپنے دس ماہ کے بچے کودودھ پلارہی ہوں اورمجھے حمل بھی ہے ، توکیا مجھے حمل کی وجہ سے اپنے بچے کودودھ پلانے سے رک جانا چاہۓ ؟ یا کہ میں حمل کے باوجود دودھ پلاتی رہوں ؟
اورکیا دوران حمل بچے کودودھ پلانا حرام ہے کہ حلال ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

دوران حمل بچے کودودھ پلانے کے متعلق کسی ماہر ڈاکٹر کی راۓ پر عمل کرنا چاہيے اگر تووہ کہے کہ دوران حمل بچے کودودھ پلانا حمل کے لیے نقصان دہ نہيں اورنہ ہی دودھ پینے والے بچے کی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے تو دودھ پلانے میں کوئي مانع نہيں اوردودھ پلانا جائز ہے ۔

لیکن اگر دودھ پلانا حمل یا پھر دودھ پینے والے بچے کے لیے مضر ہوتو آپ بچے کودودھ نہ پلائيں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد