اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

فجر كى دو ركعات تحيۃ المسجد كے ليے كافى ہو جائينگى؟

21206

تاریخ اشاعت : 07-03-2006

مشاہدات : 5685

سوال

ايك شخص نماز فجر كى اقامت سے قبل مسجد ميں داخل ہوا تو كيا وہ تحيۃ المسجد ادا كرے اور پھر فجر كى سنتيں ادا كرے، يا كہ صرف فجر كى سنتيں ادا كرنے سے ہى تحيۃ المسجد ادا ہو جائيگى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس كے متعلق مستقل فتوى كميٹى سے دريافت كيا گيا تو اس كا جواب تھا:

فجر كى سنتيں سنت اور تحيۃ المسجد دونوں كے ليے كفائت كر جائينگى اور افضل بھى يہى ہے، اور اگر وہ پہلے تحيۃ المسجد ادا كرے اور پھر فجر كى سنتيں تو اس ميں بھى كوئى حرج نہيں.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 244 )