الحمد للہ.
خاوندکے فوت ہوجانے کی صورت میں بیوی کی عدت اس کی وفات کے وقت سے شروع ہوگی ، اگر تو بیوی حاملہ ہے تو اس کی عدت وضع حمل ہے اوراگر حاملہ نہیں توپھرآزاد عورت کی عدت چار ماہ دس دن اور اگر لونڈی ہے تو اس کی عدت دو ماہ پانچ دن ہوگی ۔
اوراگر بیوی کواپنے خاوند کی وفات کا علم چھ ماہ بعد ہوا ہے تو اس کی عدت ختم ہوچکی ہے کیونکہ اسے علم ہی چھ ماہ بعد ہوا ۔
عبدالرحمن بن عجلان ۔
دیکھیں الموسوعۃ الفقھیۃ ( 2 / 105 ) ، اوراحکام الاحداد للمصلح ص ( 90 ) ۔
واللہ اعلم .