بدھ 19 جمادی اولی 1446 - 20 نومبر 2024
اردو

اگر ايك سے زيادہ جنازوں پر نماز جنازہ ادا كيا جائے تو اجر كس طرح ہو گا

21586

تاریخ اشاعت : 23-11-2005

مشاہدات : 4171

سوال

ايك شخص نے ايك ہى نماز جنازہ ميں پانچ ميتوں پر نماز جنازہ ادا كى تو كيا اسے ہر جنازے كے بدلے ايك قيرط ملےگا، يا كہ قيراط نماز جنازہ كى تعداد كے مطابق ہوتا ہے، اللہ تعالى آپ كو جزائے خير عطا فرمائے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہميں اميد ہے كہ اسے جنازوں كى تعداد جتنے ہى قيراط حاصل ہونگے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جس نے نماز جنازہ ادا كى اسے ايك قيراط اور جو دفن كرنے تك جنازہ كے ساتھ رہا اسے دو قيراط مليں گے"

رواہ مسلم.

اور اس كے علاوہ جتنى بھى احاديث اس معنى ميں آئى ہيں وہ بھى اسى پر دلالت كرتى ہيں كہ اسے جنازوں كى تعداد كے مطابق ہى قيراط حاصل ہونگے.

لھذا جس نے ايك ميت پر نماز جنازہ ادا كى اسے ايك قيراط اجر حاصل ہوگا، اور جو اس كے دفن تك جنازہ كے ساتھ رہا اسے ايك قيراط حاصل ہوگا، اور جس نے اس كى نماز جنازہ ادا كى اور دفن تك اس كے ساتھ رہا اسے دو قيراط حاصل ہونگے.

اور يہ اللہ سبحانہ وتعالى كا اپنے بندوں پر فضل و كرم اور اس كى جود و سخا، اس كى تعريف و شكر ہے، اس كے علاوہ كوئى اور الہ اور معبود نہيں، اور نہ ہى اس كے علاوہ كوئى اور رب ہے، اور اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: ديكھيں: كتاب مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ لسماحۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 13 / 136 )