جمعہ 17 ربیع الاول 1446 - 20 ستمبر 2024
اردو

عامى لھجہ ميں خطبہ جمعہ دينے كا حكم

21708

تاریخ اشاعت : 15-11-2006

مشاہدات : 6287

سوال

كيا علاقائى لہجہ ميں خطبہ جمعہ دينا جائز ہے ؟
يا كہ عربى زبان ميں ہى خطبہ دينا واجب ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

خطبہ جمعہ عبادت ہے جو عامى لہجوں ميں جائز نہيں، ليكن اگر كسى كو عربى نہ آتى ہو تو اس ميں كوئى حرج نہيں كہ وہ ايسى كلام كرے جو حاضرين سمجھ سكيں.

اور اگر حاضرين عربى زبان نہيں سمجھتے تو نماز كے بعد ان كے ليے اس كا ترجمہ كرنے ميں بھى كوئى حرج نہيں يا ان كى ضرورت اور احتياج كى اشياء انہيں ان كے لہجہ ميں سمجھائى جائيں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير