الحمد للہ.
وفات کا معاوضہ اور سروس کے اختتام پر ملنے والی رقوم کو بعینہٖ اسی طرح تقسیم کریں گے جیسے وراثت تقسیم ہوتی ہے، چنانچہ ان میں سے وارثوں کو شرعی حصوں کے مطابق ہی دیا جائے گا۔
چنانچہ اگر کوئی شخص ان حصص کی تقسیم سے پہلے ہی فوت ہو جاتا ہے تو اس کے وارثوں کو یہ حصے ملیں گے۔
جبکہ پنشن حکومت کی جانب سے تحفہ ہوتی ہے، چنانچہ حکومتی نظام کے تحت جو لوگ اس کے حقدار ہوتے ہیں وہی اس کے وارث ہوں گے، لہذا اسے تمام ورثاء پر تقسیم کرنا ضروری نہیں ہے۔
البتہ سوال میں مذکور کمیٹی کی تمام تر اقساط کی رقم شرعی طور پر تمام وارثوں پر تقسیم ہو گی اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔
واللہ اعلم.