جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

حيوان كے مصادر سے ويٹامن ( D3 ) كا حكم

21777

تاریخ اشاعت : 17-01-2009

مشاہدات : 6662

سوال

كيا ہمارے ليے امريكہ ميں ويٹامن ڈى تھرى ( D3 ) پر مشتمل دودھ پينا جائز ہے، ہم نے سنا ہے كہ مذكورہ ويٹامن حيوان اور جانور كے اجزاء سے حاصل كيے جاتے ہيں مثلا خنزير كا چمڑا يا اس كا دماغ، مچھلى كا جگر، اور بكرے كا چمڑا، اور پھر اسے تيار كرنے كے بعد ملايا جاتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ كو يہ تحقيق كرنى چاہيے كہ آپ كے جسم كس طرح كا كھانا يا پينا جا رہا ہے، كيونكہ جو جسم بھى حرام پر پلتا ہے وہ آگ كے ليے زيادہ بہتر ہے، اس ليے آپ كو چاہيے كہ آپ تحقيق كريں، اگر تو بالفعل دودھ يا دوسرى اشياء ميں ايسى اشياء ڈالى جاتى ہيں جنہيں اللہ تعالى نے حرام كيا ہے، تو پھر اس وقت آپ كے ليے وہ دودھ پينا اور تناول كرنا جائز نہيں.

رہا مچھلى كا جگر تو يہ حلال ہے، چاہے مچھلى مردہ بھى ہو، اور اسى طرح بكرى كا چمڑا بھى اگر وہ بكرى ذبح كى گئى ہو يا وہ جلد دباغت شدہ يعنى رنگى ہوئى ہو تو وہ حلال ہے.

ماخذ: الشيخ عبد الكريم الخضير