جمعرات 25 جمادی ثانیہ 1446 - 26 دسمبر 2024
اردو

قرآن مجيد ميں لفظ جلالہ ( اللہ ) امتيازى رنگ ميں پرنٹ كرنے كا حكم

21875

تاریخ اشاعت : 03-04-2009

مشاہدات : 5380

سوال

بعض اوقات ديكھا جاتا ہے كہ لفظ جلالہ ( اللہ ) يا اسمائے حسنى ميں سے كوئى اور نام يا ضمير قرآن مجيد ميں امتيازى رنگ ( سرخ ) ميں پرنٹ كيا ہوتا ہے، كيا اس كا كوئى سبب ہے يا كہ اسے بدعت شمار كيا جائيگا يا نہيں ؟
كيا كوئى تجويدى قاعدہ يا سنت ميں كوئى ايسى حديث ملتى ہے جو مسلمان شخص كو يہ دعوت ديتى ہو كہ قرآن مجيد كى تلاوت كرتے وقت لفط جلالہ كى طرف متنبہ ہونا چاہيے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس كى كوئى دليل نہيں، واجب يہى ہے كہ قرآن مجيد كے سارے حروف ايك ہى رنگ كے ہوں، يہ بدعت ہے جو مصاحف ميں ايجاد كر لى گئى ہے.

ماخذ: الشیخ سعد الحمید