اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کیک اور چاکلیٹ پر اسم گرامی "اللہ" لکھنے کا حکم

سوال

انسٹاگرام پر میں نے ایک پیج دیکھا جہاں پر پھول اور چاکلیٹ وغیرہ پر "ماشاء اللہ" اور "الحمدللہ" لکھی جاتی تھی، میں نے اسے دیکھ کر اپنا منفی تبصرہ پورے احترام کے ساتھ پیش کیا کہ یہ تو اسم جلالہ کی بے حرمتی ہے؛ کیونکہ اسے کاٹ کر کھایا جائے گا، تو اس پر اس پیج کی مالکن کی جانب سے مجھے جواب ملا کہ آپ مجھے اس بارے میں فتوی لا دیں ، میں خود فتوی نہ لگاؤں ۔

تو اب میں آپ سے اس بارے میں پوچھ رہی ہوں تا کہ آپ اس کے متعلق حتمی رائے دیں، مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی بھی عقل مند مسلمان اس چیز کو قبول نہیں کرے گا۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

میں نے یہ سوال اپنے شیخ محترم عبد الرحمن البراک حفظہ اللہ کے سامنے رکھا تو انہوں نے کہا:
"کھانے پر اسم جلالہ لکھنا بے حرمتی ہے؛ کیونکہ یہ اسراف اور تفریح کے لیے لکھا جائے گا اور یہ اللہ تعالی کے اسم گرامی کا احترام نہیں ہے۔ پھر اسی طرح لفظ جلالہ کو کاٹ کر کھانا بھی بے حرمتی میں آتا ہے۔"

واللہ اعلم

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد