الحمد للہ.
حقیقت میں یہ معاملہ قرض + ایجار[کرایہ پر دینا] پر مشتمل ہے، اور ایڈوانس ادا کی گئی رقم کا ایک جزو کرایہ ہے، اور دوسرا جزو قرض ہے۔
اور مالک پراپرٹی ، مستاجر [کرایہ پر لینے والا] کیلئے کرائے میں کمی اسی قرض کی بنیاد پر کمی کر رہا ہے۔
اور سب علمائے کرام کے ہاں ہر قرض جو منافع کے باعث بنے متفقہ طور پر حرام ، چنانچہ اس بنا پر اس ایگریمنٹ کی مذکورہ صورت حرام ہے، اس میں شامل ہونا جائز نہیں ہے۔
مزید کیلئے سوال نمبر: (59867) کا بھی مطالعہ کریں
واللہ اعلم .