اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

معين تعداد ميں خريداري كرنے پر فري سروس مہيا كرنا

22085

تاریخ اشاعت : 09-12-2005

مشاہدات : 5657

سوال

بعض سٹور اوردوكاندار اپنےگاہكوں كوكارڈ ديتےہيں اورجب ايك مقرر كردہ تعداد جمع ہوجائےتواسے فري سروس مہيا كي جاتي ہے، مثلا پٹرول پمپ يا پھر گاڑي سروس كرنےوالے، اس كا حكم كياہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

بعض پٹرول پمپ اور اسي طرح بعض تجارتي ادارے اور سپر سٹور اپنے گاہكوں كو ہديہ جات مثلا ٹشو پيپر يا پھر گاڑي سروس كروانےاور تيل بدلي كروانے كےليے كارڈ ديتےہيں، يا لانڈري والے كےليےكچھ رقم پيش كرتےہيں تا كہ دھلائي كي اصل قيمت ميں كچھ كمي ہو، ميرےليےتواس معاملہ كے صحيح ہونے ميں كوئي مانع ظاہر نہيں ہوتا اس ليے كہ يہ اپنےحق ميں كچھ كمي كرنا ہے ميري مراد يہ ہےكہ پٹرول پمپ يا كارواش اور دوسرے تجارتي سٹور والے نے اپنے حق ميں سےكچھ چھوڑا ہے، اوريہ جوا ميں شامل نہيں ہوتا كيونكہ ان تينوں ( پٹرول پمپ وغيرہ ) كےساتھ لين دين كرنےوالے كوكوئي خسارہ نہيں ہوتا، وہ اس طرح كہ اسےجورقم پيش كي جارہي ہے وہ اسے حاصل ہونےوالے مال كےعوض ميں ہے، اوراسے جوانعام مل رہا ہے وہ لين دين كرنےپرابھارنے كے ليے ہے .

ماخذ: ديكھيں: مجلۃ الدعوۃ عدد نمبر ( 1796 ) صفحہ ( 19 )