سوموار 24 جمادی اولی 1446 - 25 نومبر 2024
اردو

حادثے ميں كٹے ہوئے جسم والے فوت شدہ كو غسل دينا

22271

تاریخ اشاعت : 31-07-2006

مشاہدات : 4467

سوال

اگر كوئى انسان گاڑى كے حادثہ ميں فوت ہو جائے، اور اس شخص كى وفات بہت المناك ہو، اس طرح كہ اس كى اكثر ہڈياں ٹوٹ پھوٹ گئى ہوں تو كيا ہمارے ليے اسے غسل دينا جائز ہے كہ نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر اسے غسل دينا ممكن نہ ہو تو پھر اللہ تعالى كے مندرجہ ذيل فرمان كے عموم پر عمل كرتے ہوئے تيمم كروايا جائےگا:

( اپنى استطاعت كے مطابق اللہ تعالى كا تقوى اختيار كرو ) التغابن ( 16 ).

اور اس ليے بھى كہ اللہ تعالى نے پانى كى غير موجودگى يا اسے استعمال كرنے سے عاجز ہونے يا پھر پانى كے استعمال سے نقصان اور ضرر پہنچنے كى صورت ميں حدث اكبر اور اصغر سے طہارت كے ليے تيمم مشروع كيا ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے .

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 8 / 371 )