سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

اگر كوئى شخص قصر كى مسافت پر كسى شہر ميں اپنے رشتہ دار كو ملنے جائے تو وہ مسافر شمار ہو گا

22328

تاریخ اشاعت : 01-05-2006

مشاہدات : 5849

سوال

جب كوئى شخص كسى ايك شہر سے دوسرے شہر جائے اور راستے ميں ايسے علاقے سے گزرے جہاں اس كا كوئى قريبى رہتا ہو اور وہاں دو دن رہے تو كيا وہ مسافر شمار ہو گا يا مقيم ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

يہ شخص جب تك اپنے وطن ميں نہيں تو مسافر شمار ہو گا، چاہے وہاں اس كا كوئى عزيز يا بھائى بہن وغيرہ رہتا ہو، ليكن وہ اكيلا نماز ادا نہ كرے بلكہ باجماعت نماز ادا كرے، اور ان كے ساتھ چار ركعت ادا كرے كيونكہ نماز باجماعت ادا كرنا واجب ہے.

ليكن اگر اس كے ساتھ كوئى ايك يا زيادہ اشخاص ہوں تو وہ قصر نماز كريں، يا پھر وہاں كى مقامى جماعت كے ساتھ مكمل نماز ادا كريں.

ليكن اگر اس نے چار يوم سے زيادہ رہنے كى نيت كى تو وہ چار ركعتى نماز پورى ادا كرے گا، چاہے مسافر اكيلا ہو يا ايك سے زيادہ.

ماخذ: ديكھيں كتاب: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ باز رحمہ اللہ ( 12 / 299 )