اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

ابوموسی اشعری رضي اللہ تعالی عنہ کے فضائل

22435

تاریخ اشاعت : 10-05-2003

مشاہدات : 7655

سوال

وہ کون سے صحابی ہیں جنہیں اللہ تعالی نےاپنے نبی علیہ السلام کی خوش الہانی عطافرمائ تھی ، اوروہ کس چیز سے مشہورہوۓ ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


وہ صحابی ابوموشی اشعری رضي اللہ تعالی عنہ ہیں ۔

امام بخاری رحمہ اللہ تعالی نے بریدبن عبداللہ بن ابی بردۃ عن جدہ ابی بردۃ عن ابی موسی رضي اللہ تعالی عنہ کی سند سے روایت بیان کی ہے :

ابوموسی رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا :

( اے ابوموسی آپ کوآل داود علیہ السلام کی خوش الہانی دی گئ ہے ) صحیح بخاری فضائل قرآن حدیث نمبر ( 4660 ) ۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں کہ مزمار سے مراد اچھی آواز ، اوراصل میں مزمار ایک آلہ ہے ( جسے ہم بانسری کہتے ہیں ) خوش الہانی کی بنا پراس کا اطلاق آواز پرکیا گياہے ۔

اورابوموسی رضي اللہ تعالی عنہ حفاظ قرآن کریم میں سے تھے اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن میں بطورقاضی اورمعلم تقرری فرمائ تھی ، ابوموسی اشعری رضي اللہ تعالی عنہ کثرت قرات قرآن اورقیام اللیل میں شہرت رکھتے تھے ۔

اللہ تعالی ان سے اورہم سے بھی راضی ہواور انہیں اورہمیں انبیاء اورصدقیین اورشہداء اور صالحین کے ساتھ جمع کرے ، آمین یارب العلمین ۔

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد