الحمد للہ.
جہاں سے نماز جنازہ پائے وہ امام كے ساتھ مل جائے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" جو نماز تم پاؤ اسے ادا كرلو، اور جو فوت ہو جائے اسے پورا كر ليا كرو"
اور جب امام سلام پھيرے تو جو فوت ہو چكا ہو اور جنازہ پڑھا ہو اور اسے اٹھايا نہ گيا ہو تو نماز جنازہ سے جو باقى رہا تھا اسے پورا كر لے، ليكن اگر اسے خدشہ ہو كہ جنازہ اٹھا ليا جائے گا، تو ہمارے فقھاء رحمہم اللہ كہتے ہيں:
اسے پوار كرنے يا تكبير كى متابعت كرتے ہوئے امام كے ساتھ سلام پھيرنے كا اختيار حاصل ہے.