الحمد للہ.
يہ فوتگى كى مباح اطلاع ميں شامل ہوتا ہے، اور اسى ليے نبى صلى اللہ عليہ وسلم نے نجاشى كى موت كى اطلاع اسى دن دى تھى جس دن وہ فوت ہوا اور مسجد كى صفائى كرنے والى عورت كے فوت ہونے پر صحابہ كرام نے نبى صلى اللہ عليہ وسلم كو بتائے بغير دفنا ديا تو نبى صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" تم نے مجھے خبر كيوں نہ كى.... "
يعنى تم نے مجھےكيوں نہ بتايا، تو كسى شخص كے جنازے ميں زيادہ لوگوں كو شركت كا موقع دينے كے ليے موت كى اطلاع دينے ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ اس طرح كا واقعہ سنت سے ثابت ہے، ليكن اس كے دفن كرنے كے بعد اعلان كرنا مشروع نہيں، بلكہ يہ ممنوعہ اعلان ميں شامل ہوتا ہے.