اتوار 10 ربیع الثانی 1446 - 13 اکتوبر 2024
اردو

كتاب " دلائل الخيرات " سے بچ كر رہيں

22752

تاریخ اشاعت : 07-03-2009

مشاہدات : 10826

سوال

كيا كتاب " دلائل الخيرات " ميں موجود طريقہ سے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھنا صحيح ہے، اور كيا اس كتاب ميں جو درود بھى بيان ہوا ہے اس كى خاصيت صحيح ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كتاب " دلائل الخيرات و شوارق الانوار فى ذكر الصلاۃ على نبى المختار " پر اعتماد كرنا جائز نہيں، كيونكہ يہ شرعى مخالفات اور شركيہ عبارات اور ضعيف اور موضوع احاديث سے بھرى پڑى ہے، ان شاء اللہ ہم اس پر تفصيلى كلام بعد ميں كرينگے.

مسلمان شخص كو كوئى بھى بات بغير ثبوت نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى طرف منسوب كرنے سے اجتناب و احتراز كرنا چاہيے، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر جھوٹ بولنا كسى دوسرے پر جھوٹ بولنے جيسا نہيں.

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جس كسى نے ميرے ذمہ جھوٹ لگايا تو وہ اپنا ٹھكانہ جہنم ميں بنا لے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 107 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 3 ).

اور ايك حديث ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" مجھ پر جھوٹ مت بولو كيونكہ جس نے مجھ پر جھوٹ بولا وہ آگ ميں جائيگا "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 107 ).

اور روايت ميں فرمان نبوي ہے:

" جو كوئى ميرى جانب سے ايسى حديث بيان كرے جسے وہ جھوٹ خيال كرتا ہو تو وہ جھوٹوں ميں سے ايك جھوٹا ہے "

صحيح مسلم حديث نمبر ( 1 ).

درود كے سب سے افضل ترين الفاظ وہ ہيں جو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنے صحابہ كرام كو خود سكھائے اور اس كى تعليم دى.

عبد الرحمن بن ابى ليلى بيان كرتے ہيں مجھے كعب بن عجرہ رضى اللہ تعالى ملے اور فرمانے لگے:

كيا ميں تجھے ہديہ اور تحفہ نہ دوں، نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم ہمارے پاس آئے تو ہم نے عرض كيا: اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ہميں يہ تو معلوم ہے كہ آپ پر سلام كس طرح پڑھيں، ہم آپ پر درود كيسے پڑھا كريں ؟

تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: تم كہا كرو:

" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "

اے اللہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل پر رحمت كر جس طرح تو نے ابراہيم عليہ السلام اور ان كى آل پر رحمت كى، يقينا تو حمد كے لائق اور بزرگى والا ہے، اے اللہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل پر بركت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہيم عليہ السلام اور ان كى آل پر بركت نازل فرمائى، يقينا تو حمد كے لائق اور بزرگى والا ہے.

صحيح بخارى حديث نمبر ( 6357 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 406 ).

اور ايك روايت ميں ہے ابو حميد ساعدى رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں انہوں نے عرض كيا اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ہم آپ پر درود كس طرح بھيجيں ؟

تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا تم كہو:

" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "

اے اللہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى بيويوں اور ان كى ذريت پر رحمت بھيج جس طرح تو نے آل ابراہيم پر نازل كى اور محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى بيويوں اور ان كى ذريت پر بركت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہيم پر بركت نازل فرمائى يقينا تو حمد كے لائق اور بزرگى والا ہے.

صحيح بخارى حديث نمبر ( 3369 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 6360 ).

سيوطى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" ميں نے طبقات تاج سبكى ميں پڑھا ہے انہوں نے اپنے باپ سے نقل كرتے ہوئے لكھا ہے:

سب سے بہتر درود جو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر بھيجا جائے وہ ہے جو تشہد كى كيفيت ميں پڑھا جاتا ہے.

ان كا كہنا ہے: جو يہ درود پڑھتا ہے اس نے يقينى طور پر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھا، اور جو اس كے علاوہ دوسرے الفاظ ادا كرتا ہے اس كے درود ميں شك ہے؛ كيونكہ صحابہ كرام نے عرض كيا تھا:

اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ہم آپ پر درود كس طرح پڑھيں ؟

تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم فرمايا: تم كہا كرو " تو آپ صلى اللہ عليہ وسلم نے ان كى جانب سے يہ درود پڑھنا ہى درود قرار ديا.

" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "

اے اللہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل پر رحمت كر جس طرح تو نے ابراہيم عليہ السلام اور ان كى آل پر رحمت كى، يقينا تو حمد كے لائق اور بزرگى والا ہے، اے اللہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل پر بركت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہيم عليہ السلام اور ان كى آل پر بركت نازل فرمائى، يقينا تو حمد كے لائق اور بزرگى والا ہے.

وہ بيان كرتے ہيں: جب ميں نوجوان تھا تو جب نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر درود پڑھتے ہوئے يہ الفاظ كہتا:

" اللهم صل وبارك وسلم على محمد وعلى آل محمد كما صليت وباركت وسلمت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد "

اے اللہ رحمت اور بركت اور سلام بھيج محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور آل محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر جس طرح تو نے بركت اور رحمت نازل فرمائى اور سلام بھيجا ابراہيم اور آل ابراہيم عليہ السلام پر يقينا تو حمد كے لائق اور بزرگى والا ہے.

تو مجھے خواب ميں كہا گيا كيا نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے تم زيادہ فصيح اور جوامع الكلم اور فصل الخطاب كے مالك ہو ؟ اگر زائد معنى نہ ہوتا تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اسے افضل قرار نہ ديتے، تو ميں نے اس سے استغفار كى اور نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے فرمائے ہوئے درود نص كى طرف رجوع كرتے ہوئے وہى پڑھنا شروع كر ديا.

اور ان كا كہنا ہے:

اگر كوئى حلف اور قسم اٹھائے كہ وہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم پر افضل ترين درود پڑھےگا تو نيكى يہى ہے كہ وہ تشہد والا درود ہى پڑھے" اھـ

ماخوذ از: السنن و المبتدعات تاليف محمد عبد السلام الشقيرى ( 232 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب