الحمد للہ.
اگر توطالبہ کی پڑھائي ختم ہوچکی ہے اوروہ مدرسہ چھوڑ رہی ہوتواس حالت میں یہاں رشوت کی نفی ہوتی ہے ، لیکن اگر طالبہ کا سکول و مدرسہ سے پڑھائي کا تعلق قائم رہتا ہے تواس بات کا خدشہ ہے کہ یہ ھدیہ کہیں استانی کوطالبہ کی طرف مائل نہ کردے جس کی بنا پر وہ اس شاگرد کی غلطیوں سے صرف نظر کرنے لگے ،اس طرح اس کے اورباقی طالبات کے مابین ناانصافی اورعدل نہ ہونے کا امکان ہے .