الحمد للہ.
ہم آپ کویہ نصیحت کرتے ہیں کہ آپ ان ویپ سائٹس کا بائیکاٹ کریں اوران کے قریب بھی نہ پھٹکیں اورقطعی طورپران میں نظرنہ دوڑائیں ، آپ اپنے معاشرے اورگھرمیں دعوتی کام کریں اس میں ہی خیرو بھلائ ہے ۔
بعض اوقات انسان اپنے دین پرپختہ ہوتے ہوۓ ان ویپ سائٹس کوچلانے والوں سے رابطہ رکھتا ہے جس کی بنا پرشیطان بتدریج اسے حرام کام کرنے میں رغبت دلاتے ہوۓ حرام کا ارتکاب کروادیتا ہے ، اورخاص کرجبکہ اس قسم کی ویپ سائٹس کی بھرمار ہے ، اوران کوچلانے والےاپنے خبث کی بنا پر اس نصیحت کرنے والے کوبتدریج غلط راہ پرلے جاتے ہیں اور اس کی ای میل کواپنی گندگی سے بھر دیں گے ۔
توآپ اللہ تعالی کا تقوی اختیارکرتے ہوۓ ان پرفتن اورہلاکت سے پر جگہوں سے علیحدہ ہی رہيں اوراپنے دین کی حفاظت کرتے ہوۓ ان فتنوں سے دوربھاگيں اور علم نافع اوراعمال صالحہ میں مشغول ہوں جو آپ کے لیے نفع کا باعث ہونگے ، آپ کے علم میں ہونا چاہۓ کہ فساد کو دور کرنا مصلحت کی طلب سے مقدم ہوتی ہے ۔
واللہ اعلم .