بدھ 13 ربیع الثانی 1446 - 16 اکتوبر 2024
اردو

غائبانہ نماز جنازہ كب مشروع ہے

22890

تاریخ اشاعت : 02-04-2008

مشاہدات : 9687

سوال

كيا ہر ميت پر غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا مشروع ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اہل علم كے اقوال ميں سے راجح قول يہ ہے كہ غائبانہ نماز جنازہ مشروع نہيں، ليكن جس شخص كى نماز جنازہ ادا نہ كى گئى ہو اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا كى جا سكتى ہے، مثلا كوئى شخص كفار كے ملك ميں فوت ہو جائے اور كسى نے بھى اس كى نماز جنازہ ادا نہ كى ہو تو اس كى نماز جنازہ ادا كرنا واجب ہے، ليكن جس شخص كى نماز جنازہ ادا كى جا چكى ہو تو اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا كرنا مشروع نہيں، كيونكہ سنت نبويہ ميں سوائے نجاشى كے كوئى اور قصہ نہيں ہے، اور نجاشى كى بھى اس كے ملك ميں نماز جنازہ ادا نہيں كى گئى تھى...

اسى ليے نبى صلى اللہ عليہ وسلم نے مدينہ ميں اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا كى تھى... اور اس كے علاوہ كئى بڑے اور سردار فوت ہوئے ليكن نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے نجاشى كے علاوہ كسى اور كى نماز جنازہ ادا نہيں كى.

اور بعض اہل علم كا كہنا ہے كہ جس شخص نے اپنے مال سے دينى خدمات سرانجام دي ہوں، يا اس كى علمى خدمات ہوں اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا كرنا جائز ہے... اور جس كى خدمات نہ ہوں اس كى غائبانہ نماز جنازہ ادا نہيں كى جائيگى.

اور بعض اہل علم كہتے ہيں:

مطلقا غائبانہ نماز جنازہ ادا كى جا سكتى ہے، اور يہ ضعيف ترين قول ہے.

ماخذ: ديكھيں: سوال فى احكام المقابر شيخ محمد صالح العثيمين صفحہ نمبر ( 9 )