منگل 5 ربیع الثانی 1446 - 8 اکتوبر 2024
اردو

رمضان میں ان چیزوں کا استعمال جن سے منہ کی بو زائل ہوتی ہو

سوال

میڈیکل سٹوروں پر منہ کے لۓ ایک خاص عطر پایا جاتا ہے جو کہ سپرے کی شکل میں ہے تو کیا اسے رمضان میں روزے کی حالت میں منہ کی بو زائل کرنے کے لۓ استعمال کیا جا سکتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

بخاخ یعنی سپرے استعمال کرنے سے مسواک استعمال کرنا کافی اور بہتر ہے جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھارا اور اس کی ترغیب دلائی ہے اور اگر بخاخ استعمال کیا جائے اور کوئی چیز حلق تک نہ پہنچے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔

منہ کی بو جو کہ روزے کی بنا پر ہوتی ہے اس لۓ یہ ضروری ہے کہ ہم اس سے کراہت نہ کریں کیونکہ یہ اللہ تعالی کی محبوب اطاعت کا اثر ہے ۔

اور حدیث شریف میں ثابت ہے :

( روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالی کو کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسند ہے ) .

ماخذ: دیکھیں : المنتقی من فتاوی الشیخ صالح الفوزان جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 121