منگل 2 جمادی ثانیہ 1446 - 3 دسمبر 2024
اردو

جادو اور شیطانی اثر

سوال

میرا بھائی سفر سے واپس آنے کے بعد عجیب قسم کی باتیں کرنے لگا ہے اور وہ بعض غیب کی باتیں بتانے لگا ہے (یعنی کاہنوں جیسی باتیں کرنے لگا ہے) اور وہ کسی سے بات تک نہیں کرتا اور اس نے گھر سے باہر دو سال کی مدت گزاری ہے معاملہ یہاں تک جا پہنچا ہے کہ وہ اپنی والدہ پر تھوکنا شروع ہوگیا ہے۔ ہمارا اعتقاد تھا کہ وہ نفسیاتی مریض ہے ہم اسے ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے لیکن کوئی بیماری نہ نکل سکی تو اب ہمارا گمان ہے کہ اسے جادو یا پھر جن کا اثر ہے تو ہمیں اس کا کیسے پتہ چلے گا اور اس سے چھٹکارا پانے کا کیا طریقہ ہے؟ اس سبب سے والدہ بھی مریضہ ہو گئیں ہیں۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

جادو اور جن چمٹنےمیں فرق کرنے کےلئے بعض تجربہ کار لوگوں نے علامات ذکر کی ہیں انہیں ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے۔

شیطانی اثر یا جن چمٹنے کی علامات

1 - قرآن اور اذان سننے سے اعراض اور شدید نفرت۔

2 - جب اس پر (قرآن) پڑھا جائے تو اس پر بے ہوشی اور تشنج طاری ہونا اور گرنا اور مرگی کے دورے پڑنا

1- کثرت سے ڈراونے خواب دیکھنا۔

2- تنہائی پن اور اکیلے رہنا اور عجیب وغریب حرکات کرنا۔

3- بعض اوقات قرآت کے وقت اس شیطان کا بولنا جو اس سے چمٹا ہوا ہے۔

4- پاگل پن کا شکار ہونا۔

جیسا کا ارشاد باری تعالی ہے۔

"وہ لوگ جو سود خور ہیں کھڑے ہونگے مگر اسی طرح جس طرح کہ وہ کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان چمٹ کر خبطی بنادے"

اور رہی جادو کی علامات تو اس سے مندرجہ ذیل عارضے لاحق ہوتے ہیں۔

1- جس پر جادو کیا گیا ہے وہ اپنی بیوی کو یا بیوی اپنے خاوند کو ناپسند کرنا شروع کردے ۔

2- جیسا ارشاد باری تعالی ہے۔

"پھر لوگ ان سے وہ سیکھتے جس سے خاوند اور بیوی کے درمیان تفرقہ ڈال دے"

3- اس کی گھر سے باہر اور گھر میں اور حالت ہو اور یہ حالت مکمل طور مختلف ہو گھر سے باہر تو وہ اپنے اہل وعیال کا شوق رکھے لیکن جب گھر میں داخل ہو تو انہیں ناپسند کرنا شروع کردے۔

4- اپنی بیوی کے ساتھ مجامعت کی طاقت نہ رکھے۔

5- حاملہ عورت کے حمل کو بار بار ساقط کرنے کے درپے رہے۔

6- کسی ظاہری سبب کے بغیر اچانک تصرفات میں تبدیلی۔

7- کلی طور پر کھانے کی طلب نہ رہے۔

8- وہ یہ سمجھے کہ اس نے کوئی کام کیا ہے حالانکہ کوئی کام نہیں کیا۔

9- کسی معین اور خاص شخص سے اچانک اور اندھی اور حد سے بڑھی ہرئی محبت کا شکار ہونا۔

یہاں پر ایک چیز سے متنبہ رہنا چاہئے کہ ابھی جو چیزیں ذکر کی گئیں ہیں ان میں سے اگر کوئی ایک کسی شخص میں پائی جائے تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ اسے جادو یا شیطانی اثر ہے۔ بلکہ بعض اوقات ہوسکتا ہے کہ اسے نفسیاتی اور یا پھر عضلاتی طور پر لاحق ہو۔

علاج:

1- سچے دل سے اللہ کی طرف رجوع اور اس پر توکل اور بھروسہ۔

2- شرعی دم اور شرعی تعویذ کرنا۔

اوران میں سب سے اہم چیز معوذتان سور‏ہ فلق اور الناس یہ وہ ہیں جس کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا علاج کیا گیا تو جسے ان کا اور اسکے ساتھ سورت اخلاص قل ہو اللہ احد اور سورہ فاتحہ ملا کر دم کیا جائے تو ایک کامیاب دم ہے۔ اور اس جیسا کوئی دم نہیں۔

اور جادو کے علاج میں یہ بھی ممکن ہے کہ بیری کے سات سبز پتے لیکر کوٹنے کے بعد اسے برتن میں رکھیں اور ان پر اتنا پانی ڈالیں جو غسل کے لئے کافی ہو اس میں آیۃ الکرسی اور سورہ الکافرون اور اخلاص اور الفلق اور الناس اور جادو والی آیات (جن میں جادو کا ذکر ہے) پڑھے جو کہ سورہ البقرہ آیت 102۔اور الاعراف 117۔ 119اور سورہ یونس آیت 79۔ 82 اور سورہ طہ آیت 65-69

اور اس پانی کو پئے اور باقی سے غسل کرے اور اس کا بعض سلف نے تجربہ بھی کیا ہے جو کہ نفع مند ہے۔

3- جادو کو نکال کر اسے ضائع کرنا یعنی جس چیز پر جادو کیا گیا ہے اسے نکال کر ضائع کردینا۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لبید بن اعصم یہودی کے جادو کے ساتھ کیا تھا۔

4- ان دواؤں کا استعمال کرنا جوکہ جائز ہیں مثلا صبح نہار منہ سات برنی کھجوریں کھانی (مدینہ کی کھجور ہے) اور اگر یہ نہ ملیں تو کوئی بھی کھجور کھائی جاسکتی ہے۔

5- سنگی (پچھنے) لگوانا

6- اللہ تعالی سے دعا کرنا

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کے بھائی کو شفایابی سے نوازے اور اسکی اور آپ لوگوں کی تکلیف کو رفع کرے اور وہی شفاء دینے والا ہے اسکے علاوہ کوئی شفاء نہیں دے سکتا۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد