الحمد للہ.
اگر اس گیم میں کفریہ عقائد، موسیقی، برہنہ تصاویر جیسی شرعی مخالفتیں نہیں پائی جاتیں -اور ایسا ممکن نہیں ہے- تو اس گیم کو کھیلنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی اس کے اکاؤنٹ کو فروخت کرنے میں کوئی حرج ہے؛ کیونکہ بنیادی طور پہ اصول تو یہ ہے کہ ہر فائدے والی چیز جو سود مند بھی ہو اسے فروخت کرنا جائز ہے، اگرچہ بہتر یہی ہے کہ اس قسم کی گیموں میں مشغول نہیں ہونا چاہیے، خصوصاً بڑی عمر کے افراد کو اس سے بچنا چاہیے؛ کیونکہ اس میں وقت ضائع ہوتا ہے اور ہمیں وقت ضائع کرنے سے روکا گیا ہے، نیز جب ان گیموں کو آگے فروخت کرتے ہیں تو دوسروں کا بھی وقت ضائع ہوتا ہے۔
مزید کیلیے آپ سوال نمبر: (2898) کا مطالعہ لازمی کریں۔
واللہ اعلم.