سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

عورت كا انگشت شہادت اور انگوٹھے ميں انگوٹھى پہننے كا حكم

2482

تاریخ اشاعت : 01-01-2008

مشاہدات : 7075

سوال

ميں عورت كے انگوٹھى پہننے كے متعلق سوال كرنا چاہتى ہوں كہتے ہيں كہ عورت كا اپنے انگوٹھے اور انگشت شہادت ميں انگوٹھى پہننا كفار كے ساتھ مشابہت ہے، آپ سے گزارش ہے كہ اس كى وضاحت فرمائيں.

جواب کا متن

الحمد للہ.

عورت اپنے ساے ہاتھ ميں انگوٹھى پہن سكتى ہے، امام نووى رحمہ اللہ كہتے ہيں:

" مسلمان اس پرمتفق ہيں كہ مرد كے ليے اپنى چھنگلى (سب سے چوٹى انگلى ) ميں انگوٹھى پہننا سنت ہے، ليكن عورت كے ليے اپنى سارى انگلى ميں انگوٹھى پہننا جائز ہے " اھـ

شرح مسلم للنووى. اور عون المعبود ( 11 / 286 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد