اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

دن کے علاوہ دوسرے اوقات میں بیوی سے جماع کرنا

سوال

کیا رمضان المبارک میں دن کے علاوہ دوسرے اوقات میں جماع کرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

رمضان میں مغرب سے لے کر فجر تک بیوی سے جماع کرنا جائز ہے ۔

اللہ تبارک وتعالی کا فرمان ہے :

( روزے کی راتوں میں اپنی بیویوں سے ملنا تمہارے لۓ حلال کیا گیا ہے وہ تمہارا لباس اور تم ان کے لباس ہو تمہاری پوشیدہ خیانتوں کا اللہ تعالی کو علم ہے اس نے تمہاری توبہ قبول فرما کر تم سے درگزر فرما دیا ، اب تمہیں ان سے مباشرت اور اللہ تعالی کی طرف سے لکھی ہوئی چیز کو تلاش کرنے کی اجازت ہے ۔

تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے ظاہر ہو جائے پھر رات تک روزے کو پورا کرو اور عورتوں سے اس وقت تک مباشرت نہ کرو جب کہ تم مسجدوں میں اعتکاف کرو یہ اللہ تعالی کی حدود ہیں تم ان کے قریب نہ جاؤ اسی طرح اللہ تعالی اپنی آیات لوگوں کے سامنے بیان فرماتا ہے تا کہ وہ تقوی اختیار کریں ) البقرہ / 187

واللہ تعالی اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد