الحمد للہ.
نماز استسقاء كے متعلق نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے وارد شدہ احاديث سے ظاہر تو يہى ہوتا ہے كہ نماز ميں چادر عام حالت ميں ہونى چاہيے ليكن جب دوران خطبہ امام اپنى چادر الٹائے تو اس وقت مقتديوں كو بھى الٹانى چاہيے.
ليكن چادر يا عباء نماز سے قبل ہى الٹا لى جائے تو ظاہر يہى ہوتا كہ ايسا كرنا غير مشروع اور سنت كے مخالف ہے.
اللہ تعالى سب كو توفيق سے نوازے.