اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

طواف افاضہ كا آخري وقت

سوال

طواف افاضہ كا آخري وقت كب ختم ہوتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كمزور وناتواں اشخاص اور جوان كے حكم ميں آتے ہيں ان كے ليے طواف افاضہ كا ابتدائي وقت عيدكي نصف رات بيت جانے كے بعد شروع ہوتا ہے ، اور اس كي انتھاء كا كوئي وقت محدد نہيں ليكن بہتريہ ہے كہ حاجي حسب استطاعت طواف افاضہ جلد كرلے ، ليكن اس ميں بھي اسے اپنا خيال ركھنا چاہيے كہ وہ ايسا وقت تلاش كرے جس ميں رش كم ہو تا كہ نہ تو وہ خود تكليف اٹھائے اور نہ ہي كسي دوسرے كوتكليف دے .

اللہ تعالي ہي توفيق بخشنے والا ہے اللہ تعالي ہمارے نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم اور ان كي آل اور صحابہ كرام پر اپني رحمتيں نازل فرمائے .

ماخذ: اللجنۃ الدائمہ للبحوث العلميۃ والافتاء , ديكھيں فتاوي اللجنۃ الدائمۃ ( 11/ 227 )