اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

" انتہا درجے کی تعریفیں اللہ کیلیے ہیں" کہنے کا کیا حکم ہے؟

سوال

سوال: " انتہا درجے کی تعریفیں اللہ کیلیے ہیں" کہنے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

میں نے یہ سوال اپنے شیخ محترم عبد الرحمن براک حفظہ اللہ کے سامنے رکھا تو انہوں نے کہا:

"یہ بے بنیاد جملہ ہے، اور معنوی اعتبار سے یہ درست بھی نہیں ہے؛ کیونکہ اللہ کی حمد کی کوئی انتہا نہیں ہے" انتہی

واللہ اعلم.

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد