الحمد للہ.
اگر تو مذكورہ بنك سودى ہے تو اس ميں مندرجہ ذيل حديث جابر رضى اللہ تعالى عنہ كى بنا پر ملازمت كرنى جائز نہيں:
جابر رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ:
" نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے سود كھانے، اور سود كھلانےوالے، اور سود لكھنے والے، اور سود كے دونوں گواہوں پر لعنت فرمائى اور كہا: يہ سب برابر ہيں"
صحيح مسلم حديث نمبر ( 2995 ).
اللہ تعالى سے ہمارى دعا ہے كہ وہ آپ كو اس كا نعم البدل عطا فرمائے، اور اس سے بہتر عطا كرے.
واللہ اعلم .