بدھ 19 جمادی اولی 1446 - 20 نومبر 2024
اردو

کافر ممالک میں شہریت حاصل کرنے کے لیے نصرانی عورت سے صرف کاغذی نکاح کرنا

2886

تاریخ اشاعت : 21-05-2004

مشاہدات : 7826

سوال

کیا گرین کارڈ کے حصول کےلیے کسی امریکی نصرانی عورت سے شادی کرنا جائز ہے جس میں اس سے معاشرت نہ کی جائے یا پھر اس سے علیحدہ رہا جائے ( اورنکاح صرف کاغذی کاروائي ہو ) ؟
اس شادی سے میری نیت یہ ہے تا کہ میں بیوی کے ملک میں آجاسکوں اوراپنے والدین جو کہ میرے اصلی وطن میں رہائش پزیر ہیں کا تعاون کرسکوں اور کپیوٹر پروگرامر کی سند پر ملازمت کرسکوں ؟
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ : وبعد ۔

ہم نے مندرجہ بالاسوال فضیلۃ الشيخ علامہ عبدالعزيز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا تو ان کا جواب تھا :

صرف شہریت حاصل کرنے کے لیے شادی کرنا اورپھراسے طلاق دینا شریعت اسلامیہ میں مجھے تویہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا کرنا جائز نہیں ۔انتھی ۔

اوراسی طرح یہ بھی کہ نصرانی عورت سے صرف اوراق میں ہی نکاح کرنا ان کفار کے ساتھ حیلہ اورمکروفریب ہے جو کہ جائز نہیں ، کیونکہ اللہ تعالی ظلم کو پسند نہیں فرماتا حتی کہ کافر پر بھی اس ظلم کوپسند نہیں کرتا ہے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد