اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

اپنى جلد كو سفيد كروانے كا حكم

2895

تاریخ اشاعت : 07-01-2008

مشاہدات : 7362

سوال

كيا جلد كو سفيد كرانا حلال ہے يا حرام ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جلد سفيد كرانے كا عمل دو طرح كا ہے:

ايك تو يہ كہ اپنا حسن و جمال اور خوبصورتى زيادہ كروانے كے ليے جلد سفيد كروانے كا عمل كروانا، تو يہ جائز نہيں، كيونكہ اس ميں اللہ كى بنائى ہوئى اور پيدا كردہ صورت ميں تغير و تبدل ہے، اور يہ قسم الوشم يعنى گدوانے كے ساتھ ملحق ہے جس كے متعلق اللہ تعالى كے نبى صلى اللہ عليہ نے ايسا كرنےوالے پر لعنت كى ہے.

دوسرى قسم يہ ہے كہ انسان كے جسم پر كسى جگہ كوئى سياہ دھبہ ہو مثلا ہاتھ وغيرہ پر تو اسے زائل اور ختم كروانے كى كوشش كرنا اور اس جگہ كو بھى باقى جلد جيسا بنوانا تو اس ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ يہ عيب ختم كروانے ميں شامل ہو گا.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد