ہفتہ 9 ربیع الثانی 1446 - 12 اکتوبر 2024
اردو

كم ريٹ پر پٹرول حاصل كرنےكےليے پيشگي رسيديں فروخت كرنا

3223

تاریخ اشاعت : 27-11-2005

مشاہدات : 5415

سوال

ہم نے عام لوگوں كےليے ايك پروگرام پيش كيا ہےاس كي تفصيل مندرجہ ذيل ہے:
دو سوريال ديں اور دوسودس قيمت كےپٹرول اور اپني گاڑي مفت سروس كرانے كي رسيد حاصل كريں، يہ علم ميں ركھيں كہ پٹرول كي رسيديں حاصل كرنےكےليے پيشگي دوسوريال ديناہونگے، كيا يہ پيشكش حلال ہے ياحرام ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تومعاملہ ايسےہي ہے جيسا بيان كيا گيا ہے توگاڑي سروس كےساتھ پٹرول كي رسيديں مذكورہ قيمت ميں فروخت كرني جائز ہيں، اس ليے كہ حقيقت ميں بيع تواتنےپٹرول كي ہے جورسيدوں ميں گاڑي سروس كرنے كےساتھ بيان كي گئي ہے، اوراس ميں كوئي دھوكہ اور نہ ہي سود اور جھالت پائي جاتي ہے .

ماخذ: ديكھيں: فتاوي اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 13/34 )