اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

اجتماعی تلبیہ کہنا

33746

تاریخ اشاعت : 06-03-2004

مشاہدات : 7378

سوال

کیا حجاج کرام کا بیک آواز ہوکرتلبیہ کہنا سنت ہے یا کہ ہرشخص کا علیحدہ علیحدہ تلبیہ کہنا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

شیخ ابن ‏عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے اجتماعی تلبیہ کہنا ثابت نہيں ہے ، بلکہ انس بن مالک رضي اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہيں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( یعنی حجۃ الوداع میں ) تھے توہم میں سے کچھ تکبریں کہنے والے تھے اورکچھ لاالہ الااللہ کہنےوالے اورکچھ تلبیہ کہنے والے تھے ۔

تومسلمانوں کے لیے بھی یہی مشروع ہے کہ ہرایک خود ہی تلبیہ کہے اوراس کا کسی دوسرے سے تعلق نہيں ہونا چاہیے ( یعنی اجتماعی تلبیہ نہیں کہنا چاہیے ) ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب