جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

مسجد سے ملحق صحن كا حكم

33748

تاریخ اشاعت : 13-06-2006

مشاہدات : 5125

سوال

كيا مسجد كے محلقات مثلا صحن اور لائبريرى اور وضوء والى جگہ وغيرہ كو بھى مسجد كا حكم حاصل ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الموسوعۃ الفقھيۃ ميں درج ہے:

" اور مسجد كى وہ خالى جگہ يا صحن جو مسجد كى توسيع كے ليے مسجد كے قريب زيادہ كى گئى ہو اور اس كى نشاندہى كر دى گئى ہو تو احناف اور مالكيہ اور حنابلہ كى كلام سے جو سمجھ آتى ہے، اور صحيح مذہب بھى يہى ہے كہ وہ مسجد ميں سے نہيں، اور ان كے ہاں صحيح كے مد مقابل يہ ہے كہ يہ مسجد ميں سے ہے.

ابو يعلى رحمہ اللہ نے ان دونوں روايتوں كے درميان جمع اس طرح كيا ہے كہ وہ خالى جگہ جس كى چار ديوارى ہو اور اس پر دروازہ لگايا گيا ہو تو يہ مسجد كا حصہ ہے، اور شافعيہ كہتے ہيں كہ مسجد كى خالى جگہ مسجد ميں شامل ہے، چنانچہ اگر اس ميں كوئى شخص اعتكاف كرتا ہے تو اس كا اعتكاف صحيح ہے .. اھـ

ديكھيں: الموسوعۃ الفقھيۃ ( 5 / 225 ).

شيخ عبد العزيز آل شيخ كہتے ہيں:

مسجد كى چار ديوارى شامل اور مسجد كا مدخل ہو تو وہ مسجد ميں ہى شامل ہے، اور جو مسجد كى چار ديوارى سے باہر ہو وہ مسجد سے باہر ہے. اھـ

ديكھيں: مجلۃ البحوث الاسلاميۃ ( 59 / 81 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب