جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

ٹيلى كيمونيكشن وغيرہ كمپنيوں كے حصص

34512

تاریخ اشاعت : 24-12-2013

مشاہدات : 3168

سوال

كيمونيكشن كمپنيوں ( ٹيلى فون ٹيلى ويزن وغيرہ ) كے حصص كى خريدارى كا حكم كيا ہے؟ يہ علم ميں ہونا چاہيے كہ يہ كمپنياں ايسے حصے ديتى ہيں جو حرام كاموں ميں كرتے ہيں مثلا سودى بنك وغيرہ، اور ان كے ذريعہ حرام كام سرانجام ديے جاتے ہيں مثلا ٹيلى ويزن كے ذريعہ جوئے كے مقابلے اور موسيقى اور گانوں كے ليے 700 لائن وغيرہ حرام كام، اس كے ساتھ ساتھ بہت سے جائز اور مباح كام بھى كيے جاتے ہيں جو كہ معلوم ہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مسلمان شخص كو شبہات سے دور رہنا اور بچنا چاہيے اور تقوى و ورع اختيار كرتے ہوئے ايسے كاموں ميں داخل نہيں ہونا چاہيے جو حرام اور حلال دونوں مختلط ہوں، اور جو شخص بھى اس پر اصرار كرے اور اس نے اس ميں سے كچھ حصص كى خريدارى كرلى تو اسے چاہيے كہ وہ اس كمائى كے حرام كاموں مے منافع سے چھٹكارا حاصل كرے، وہ اس طرح كہ اس كے متعلق سوال كرے اور اسے تلاش كرے اور غالب گمان كے ذريعہ اس سے چھٹكارا حاصل كرے.

ہم اللہ تعالى سے دعا گو ہيں كہ وہ حرام كى بجائے حلال روزى ہى كافى كردے اور اپنے فضل كے ساتھ دوسروں سے غنى كردے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب