اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

كيا پرندوں كو ايكسپائر شدہ كھانے كھلائے جا سكتے ہيں

34546

تاریخ اشاعت : 07-04-2006

مشاہدات : 4909

سوال

كيا اگر كوئى انسان كسى حيوان مثلا كتے يا بلى وغيرہ كو ايكسپائر يا اپنے پاس زيادہ بچ رہنے والى اشياء مثلا گوشت، يا دودھ وغيرہ كھلائے تو وہ گنہگار ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر وہ چيز اسے نقصان اور ضرر نہ دے تو اسے كھلانے ميں كوئى حرج نہيں.

اور يہ بات تو معلوم ہى ہے كہ اس طرح كے جانوروں كو خراب كھانا برداشت كرنے كى انسان سے زيادہ قوت ہوتى ہے، اور اللہ تعالى نے اسے اتنى تيز حس عطا فرمائى ہے جس سے وہ اپنے ليے مناسب اور غير مناسب چيز كى شناخت كر ليتا ہے.

اس پر مستزاد يہ كہ ان بند اشياء كے پيكٹوں كے ليے غالب طور پر كچھ احتياطى مدت بھى ہوتى ہے.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب