جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

سرمہ اورتیل سے روزہ باطل نہيں ہوتا

سوال

کیا رمضان میں روزے کی حالت میں سرمہ اورتیل لگانے سے عورت کا روزہ باطل ہوجاتا ہے کہ نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

روزے کی حالت میں سرمہ لگانے سے روزہ فاسد نہيں ہوتا ، لیکن اگر وہ اپنے حلق میں اس کے آثار دیکھے تو احتیاط اسی میں ہے کہ اس روزہ کی قضاء کرے ، اور اولی اورافضل یہی ہے کہ روزہ کی حالت میں سرمہ نہ ڈالا جائے ۔

اورجو کوئي رروزے کی حالت میں اپنے سرمیں تیل لگائے تواس کا روزہ فاسد نہیں ہوگا ۔

اللہ تعالی ہی توفیق عطا کرے کرنے والا ہے ۔ .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للحبوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 253 ) ۔