جمعرات 20 جمادی اولی 1446 - 21 نومبر 2024
اردو

خاوند اور بيوى كے مابين اختلاف ہونے كى صورت ميں بيوى كا فطرانہ ادا كرنا

سوال

اگر خاوند اور بيوى كے مابين اختلافات ہوں تو كيا خاوند كے ليے بيوى كا فطرانہ ادا كرنا ضرورى ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہر شخص پر اپنا اور جس كا خرچ اس كے ذمہ ہے اس كا فطرانہ ادا كرنا واجب ہے، اور اس ميں بيوى بھى شامل ہے، كيونكہ بيوى كا خرچ خاوند كے ذمہ واجب ہے، اس ليے اگر خاوند اور بيوى كے مابين شديد قسم كا اختلاف ہو اور اس كے تقاضا ميں بيوى نافرمان شمار ہوتى ہو اور اس كا خرچ ساقط ہو جائے تو اس صورت ميں خاوند بيوى كا فطرانہ ادا نہيں كريگا كيونكہ يہ فطرانہ بھى اس خرچ كے تابع تھا اس ليے خرچ ساقط ہونے كى وجہ سے خاوند بيوى كا فطرانہ بھى ادا نہيں كريگا.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

ماخذ: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 9 / 367 )