اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

حدیث میں ہے کہ : ( جس نے ایک دن اعتکاف کیا ۔۔۔۔ ) ایک دن کا اعتکاف کب شروع ہوگا

سوال

مندرجہ ذيل کس نے روایت کی ہے ؟
( جس نے بھی اللہ تعالی کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے ایک دن کا اعتکاف کیا اللہ تعالی اس کے اورآگ کے مابین تین خندقوں کی دوری پیدا کردے گا ، ہر خند‍ق دور ہے جتنا کہ دونوں خافقوں کے مابین ہے ) ۔
اس حدیث کا درجہ صحت کیا ہے ؟ اوراگر کوئي شخص ایک دن کا اعتکاف کرنا چاہے تووہ اعتکاف کب شروع کرے اورختم کب کرے گا ، اوراسی طرح اگر وہ دودن اعتکاف کرنا چاہے توپھرکب شروع اورکب ختم ہوگا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مندرجہ بالا حدیث ضعیف ہے ، ایک دن کا اعتکاف نماز فجر کے بعدشروع ہوگا اوراس کی انتھاء غروب شمس پر ہوگي ، اوراسی طرح دو دن بھی ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

ماخذ: دیکھیں : اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 412 ) ۔