الحمد للہ.
ہمارے نزديك زمزم كے پانى سے طہارت كرنى مكروہ نہيں، امام احمد رحمہ اللہ كے علاوہ اكثر علماء كرام كا يہى كہنا ہے، ہمارى دليل ( اس كى ) دليل يہ ہے كہ اس ميں كوئى نہى ثابت نہيں ہے، بلكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے آپ كا يہ فرمان ثابت ہے:
" پانى پاك ہے اسے كوئى چيز پليد نہيں كرتى "
اور عباس رضى اللہ تعالى عنہ سے جو زمزم كے پانى سے غسل كرنے كى ممانعت كے متعلق كہا جاتا ہے، وہ عباس رضى اللہ تعالى عنہ سے ثابت نہيں.