اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

رقم كےعوض ترقياتي بنك سے حصول قرض ميں اپني باري چھوڑنا

36397

تاریخ اشاعت : 09-06-2010

مشاہدات : 4999

سوال

ميرے بھائي نے ترقياتي بنك ميں حصول قرض كےليےدرخواست دے ركھي اور ابھي تك اپني باري كا انتظار كررہا ہے تو كيا اس كےليےجائز ہے كہ مجھ سے اپني باري كےعوض كچھ رقم لے اور اپني باري مجھے دے دے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ترقياتي بنك ميں اپني باري مال كےعوض چھوڑ دينےميں كوئي حرج نہيں اس ليے كہ يہ مالي حق كوچھوڑنا ہے، اور مالي حقوق عوض ميں فروخت كرنے جائز ہيں، ليكن اس ميں ترقياتي بنك كي اجازت ضروري ہے، لھذا جب بنك اجازت دے دے اور دونوں فريق اس پر متفق ہوجائيں كہ وہ اس كي جگہ لينے كےليے مال دے گا توايسا كرنا جائز ہے اور اس ميں كوئي حرج نہيں.

واللہ اعلم .

ماخذ: فتوي ڈاكٹر خالد المشيقح