اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کیا احرام کی حالت میں کنگھی کرنا جائز ہے؟

سوال

کیا احرام والے شخص کےلیے کنگھی کرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کہتے :

احرام والے شخص کے لائق نہیں کہ وہ کنگھی کرے بلکہ محرم کے لائق تویہ ہے کہ اس کے بال بکھرے اورپراگندے ہوں ، اوربال دوھونے میں کوئي حرج نہیں ، لیکن کنگھی کرنا توبالوں کوگرانے کا باعث ہے ، اوراگر احرام کی حالت میں بغیر کسی قصد وارادہ کے سرکوکھجلانے وغیرہ سے بال گرجائے تواس میں کوئي حرج نہیں ، کیونکہ اس نے عمدا ایسا نہيں کیا ۔

اوریہ علم میں رکھنا چاہیے کہ احرام کی مکمل ممنوعات کےارتکاب میں انسان کا ارادہ وقصد شامل نہ ہواوراسے جان بوجھ کرنہ کیا جائے بلکہ غلطی اوربھول کرکوئي ممنوعہ کام ہوجائے تواس پرکوئي حرج نہيں ، کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی کتاب کریم میں فرمایا ہے :

اورتم سے بھول چوک میں جوکچھ ہوجائے اس میں تم پرکوئي گناہ نہيں ، البتہ گناہ وہ ہے جوتمارے دل قصدا اورجان بوجھ کرکریں ، اوراللہ تعالی بڑا ہی بخشنے والا اورمہربان ہے الاحزاب ( 5 ) ۔

اورایک مقام پراللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

اے ہمارے رب اگرہم سے بھول ہوجائے یا ہم غلطی کرلیں توہمارا مؤاخذہ نہ کرنا البقرۃ ( 286 ) تواللہ تعالی نے فرمایا میں نے ایسا کردیا ۔ اھـ .

ماخذ: دیکھیں : فتاوی ارکان الاسلام صفحہ نمبر ( 521- 522 ) ۔