اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

ماں نےبچےکےمتعلق ڈرتےہوئےروزے ترک کردئے

سوال

ایک عورت نےرمضان میں بچہ جنالیکن رمضان کےبعداس نےدودھ پیتےبچےکےڈرسے روزوں کی قضاءنہیں دی وہ پھردوبارہ حاملہ ہوئی اوراگلےرمضان میں بچہ پیدا کیااس کےلئے یہ جائز ہےکہ وہ روزوں کےبدلے پیسےتقسیم کردے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس عورت پرواجب ہےکہ وہ روزے ہی رکھےاگرچہ دوسرے رمضان کےبعدہی، کیونکہ اس نےپہلی اوردوسری قضاءکوعذرکےسبب چھوڑاہے۔مجھےاس کاعلم نہیں کہ آیااس پر سردی کےموسم میں ایک دن چھوڑ کرروزہ رکھنےمیں بھی مشقت ہےاوراگروہ دودھـ پلاتی ہے تواللہ تعالی اسےروزے رکھنےکی قوت بخشےگا کہ وہ دوسرے رمضان تک قضاءکرے اوراگرنہ دے سکےتو پھراس پرکوئی حرج نہیں کہ وہ اسےدوسرے رمضان تک موخرکردے۔

واللہ اعلم .

ماخذ: شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی کافتوی ۔